Posts

Showing posts with the label میرا حصار: عزت یا اذیت؟قسط نمبر 16 اور 17 (میگا لاسٹ قسط)

میرا حصار: عزت یا اذیت؟ قسط نمبر 16 اور 17 (میگا لاسٹ قسط)

Image
  میرا حصار: عزت یا اذیت؟  قسط نمبر 16 اور 17 (میگا لاسٹ قسط ) تحریر: عشرت زاہد فرحان کی والدہ آج شمع بیگم کی عیادت کے لیے آئی تھیں۔ باتوں باتوں میں انہوں نے عریفہ کے مستقبل کا ذکر چھیڑ دیا۔ "شمع! اب عریفہ کے پاؤں کا پلستر بھی اتر چکا ہے اور ماشاءاللہ وہ پہلے سے زیادہ سلجھی ہوئی لگ رہی ہے۔ میری ایک کزن ہیں، ان کا بیٹا بہت نیک اور برسرِ روزگار ہے۔ میں سوچ رہی تھی کہ اب عریفہ کو اپنے گھر کا کر دینا چاہیے۔ بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتیں، لیکن ان کا اپنے گھر میں آباد ہونا ہی والدین کا سکون ہوتا ہے۔ لڑکیاں کبھی اپنے منہ سے نہیں کہتیں، ان کے بڑوں کو ہی سوچنا ہوتا ہے۔" ارسلان جو قریب ہی بیٹھا تھا، فوراً بولا: "جی آنٹی! میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ عریفہ اب اپنی پچھلی تمام تلخیاں بھول کر نئی زندگی شروع کرے۔" فرحان کی والدہ نے اسے شفقت سے سمجھایا: "بیٹا! مایوس نہیں ہوتے۔ تم نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، اللہ تمہارے لیے بھی راستے کھولے گا۔ اپنی بیوی سے بھی جا کر بات کرو، بیٹھ کر بات کرنے سے ہر مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ لڑکا صاحبِ حیثیت ہے، اسے جہیز کی کوئی طلب نہیں۔ وہ بس ایک ایسی لڑ...