ناول: سجیلا (قسط نمبر 38)
ناول: سجیلا (قسط نمبر 38) تحریر: ذوقِ عیشا (عشرت خانم) پلیٹ فارم: ذوق ڈیجیٹل ناولز دن کی شروعات ایک نئے عزم اور اجالے کے ساتھ ہوئی۔ مختار صاحب صبح سویرے ہی صفیہ اور سجیلا کے پرانے گھر پہنچ گئے تھے۔ انہوں نے وہاں کا سارا کام انتہائی ذمہ داری اور محبت سے مکمل کروا دیا تھا۔ گھر کے جس حصے سے پینٹ اکھڑ رہا تھا وہاں اب تازہ اور خوبصورت پینٹ ہو چکا تھا، دروازوں اور کھڑکیوں کی رنگ و روغن کے بعد ہر چیز چمک رہی تھی، اور نیا فرنیچر بھی مناسب جگہ پر سجا دیا گیا تھا۔ مختار صاحب نے مسکراتے ہوئے صفیہ سے کہا: "صفیہ بہن! آپ کے کہنے کے مطابق میں نے تمام ضروری کام کروا دیے ہیں، اب گھر بالکل رہنے کے قابل ہو چکا ہے، آپ چل کر دیکھ لیں۔ میں نے اپنی طرف سے کوئی کسر نہیں چھوٹی، بس اب آپ بتائیں کہ اس بھائی کے لیے اور کیا حکم ہے؟" صفیہ کی آنکھوں میں شکرگزاری کے آنسو امڈ آئے، ان کا گلا بھر آیا اور وہ رندھی ہوئی آواز میں بولیں: "بھائی! آپ کے یہ احسانات میں زندگی بھر نہیں چکاسکاپی۔ آپ نے اس کڑے وقت میں جو میرا ساتھ دیا ہے، وہ میں کبھی نہیں بھول سکتی۔" مختار صاحب نے ان کی بات کاٹتے ہوئے شفقت س...